Thursday, April 25, 2024

ڈالر کی قدر میں اضافے کے پیچھے کون؟ 92 نیوز نے حقائق کا پتہ چلا لیا

ڈالر کی قدر میں اضافے کے پیچھے کون؟ 92 نیوز نے حقائق کا پتہ چلا لیا
May 16, 2019
 لاہور (92 نیوز) ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجوہات کا 92 نیوز نے پتہ چلا لیا۔ معاملے پر اسٹیٹ بینک کی اِن ہاؤس انکوائری شروع ہو گئی۔ ابتدائی انکوائری رپورٹ 3 دن میں وزیراعظم کو دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کو ڈالر کی ضرورت پڑی تو بینکوں نے مصنوعی قلت پیدا کر دی۔ ڈالر کو مستحکم کرنے سے روپے کی قدر کو شدید دھچکا لگا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 5 روپے تیرہ پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے بڑھ گئی۔ وزارت خزانہ کے اندرونی ذرائع نے نجی بینکوں کو ڈالر کی اونچی اڑان کا ذمے دار قرار دے دیا۔ بتایا گیا کہ رواں ہفتے غیرملکی قرض کی ادائیگی کیلئے حکومت کو ڈالر کی ضرورت پڑی تو نجی بینکوں نے مصنوعی قلت پیدا کر دی۔ اوپن مارکیٹ میں غیرملکی کرنسی کی طلب بڑھی تو بینکوں نے بھی اضافہ کر دیا۔ اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ انٹربینک میں بڑھتی ہوئی ڈالر کی قیمت پالیسی کا حصہ نہیں۔ کل تک ڈالر کی قیمت واپس نہ آنے کی صورت میں متعلقہ بینکوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔