Sunday, May 19, 2024

ڈالر کی دوسرے روز بھی اونچی پرواز ، انٹر بینک مارکیٹ میں مزید 86 پیسے مہنگا

ڈالر کی دوسرے روز بھی اونچی پرواز ، انٹر بینک مارکیٹ میں مزید 86 پیسے مہنگا
March 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) ڈالر کی دوسرے روز بھی اونچی پرواز جاری ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں مزید 86 پیسے مہنگا ہو گیا۔ ڈالر 157 روپے 44 پیسے پر بند ہوا۔ 2 روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں گذشتہ روز کی نسبت ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور 157 روپے پر ہی برقرار رہا ۔ ایک روزہ شدید مندی کے بادلوں کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار معمول پر آنے لگا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا ۔ مارکیٹ 636 پوائنٹس کے اضافے سے 37,695 پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 345 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 206 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 119 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 37,734 جبکہ کم ترین سطح 36,913 رہی۔ سونا 200 روپے کی کمی سے 95 ہزار روپے فی تولہ پر آ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کی کمی سے 81 ہزار 447 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 1657 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔