Friday, April 26, 2024

ڈالر کی اونچی اڑان ، 97 پیسے مہنگا ہو گیا

ڈالر کی اونچی اڑان ، 97 پیسے مہنگا ہو گیا
July 20, 2020
 کراچی (92 نیوز) ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ ڈالر 97 پیسے مہنگا ہو گیا ۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 168 روپے 30 پیسے کی  بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ ڈالر کی قدر نے بھی ریکارڈ بنا لیا۔ ڈالر روپے کو روندتے ہوئے مزید 97 پیسے مہنگا ہو گیا اور یہ بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168.30 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے 20 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ ادھر سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ 1600 روپے اضافے سے ایک لاکھ11ہزارکی حد عبور کر لی جبکہ 10گرام سونا1371روپے بڑھ کر 95 ہزار 379 روپے کا ہو گیا۔ عالمی بازار میں سونا 7 ڈالر اضافے سے1813ڈالر فی اونس ہو گیا۔ دوسری جانب  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ کاروبار کے دوران 319 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا اور دن کا اختتام 37ہزار 650 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔