Wednesday, May 1, 2024

ڈالر کو پھر پر لگ گئے ، انٹر بینک میں 20 پیسے مہنگا

ڈالر کو پھر پر لگ گئے ، انٹر بینک میں 20 پیسے مہنگا
July 30, 2020
 کراچی (92 نیوز) ڈالر کو پھر پر لگ گئے۔ انٹر بینک میں 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔ ڈالر 166 روپے 78 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 97 پیسے کا ہو گیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 348 پوائنٹس کا اضافہ ، 39 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ ادھر سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ، فی تولہ سونا 5100 روپے مہنگا،ایک لاکھ 23 ہزار800 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا 4 ہزار372 روپے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار138 روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر اضافے سے 1942 ڈالرفی اونس ہو گیا۔ تاریخ میں پہلی بار سونا اس سطح پر آیا۔ سونے کی نئی قیمت نے 2011 میں ہونے والے سونے کے مہنگے ترین ریٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔