Thursday, April 25, 2024

ڈالر کا انٹربینک مارکیٹ میں بڑھنا خطرناک ہے ، ماہر معاشیات

ڈالر کا انٹربینک مارکیٹ میں بڑھنا خطرناک ہے ، ماہر معاشیات
May 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ڈالر کا انٹربینک بڑھ جانا خطرے کی گھنٹی بجا گیا ،  معاشی تجزیہ کار ذیشان مرچنٹ نے کہا کہ ڈالر کا انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھ جانا الارمنگ صورتحال ہے، حکومت کو صورتحال پر پالیسی بنانا پڑے گی۔ڈالر کی اونچی اڑان پر ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پٹرول کی قیمت بھی بڑھے گی۔ آئی ایم ایف سے پروگرام کے بعد ڈالر مسلسل بے قابو ہوتا جا رہاہے ، معاشی ماہرین نے حکومت کو موجودہ صورتحال پر واضح پالیسی بنانے کا مشورہ دے دیا۔ ماہرمعاشیات ذیشان مرچَنٹ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کا مطالبہ بھی ہے ،حکومت کو کوئی واضح حکمت عملی سامنے لانا پڑے گی۔ [caption id="attachment_223673" align="alignnone" width="480"]ذیشان مرچنٹ ‏ ذیشان مرچنٹ ‏[/caption] چینل 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معاشی امور کے ماہر مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔ [caption id="attachment_223674" align="alignnone" width="284"]مزمل اسلم مزمل اسلم[/caption] یاد رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد روپے کی قدر مستحکم رکھنے کیلئے زائد ریٹ پر ڈالر فروخت کرنے والی کمپنیوں کےخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم ڈالر کی اڑان جاری ہے۔