Saturday, April 20, 2024

ڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا، اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی

ڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا، اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی
December 9, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) روپے کی کمزوری نے ملکی تاریخ میں ڈالر کو بلند سطح پر پہنچا دیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کا رجحان ہے۔

ڈالر روپے کو پچھاڑتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 180 روپے پر جا پہنچا۔ انٹربینک میں بھی یہی صورتحا ل رہی، جہاں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوتے ہوئے 177 روپے 61 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

سات ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر نے روپے کی قدر انتہائی نیچے گرادی، 25 روپے 33 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 7مئی 2021 کو انٹر بینک میں ڈالر 152.28 روپے پر پہنچا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی سنبھلنے کا نام نہیں لےرہا۔۔۔
سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جس کے باعث مارکیٹ نچلی سطح پر ہی ٹریڈ کررہی ہے۔

کارباروی ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں 328 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ ہنڈریڈانڈکس 43 ہزار 518 پوائنٹس کی حد پر آگیا۔