Thursday, April 25, 2024

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 169 روپے 96 پیسے پر پہنچ گیا

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 169 روپے 96 پیسے پر پہنچ گیا
September 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہو (92 نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 169 روپے 96 پیسے پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی اونچی اڑان سے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید 36 پیسے مہنگا ہو کر 169 روپے 96 پیسے پر جا پہنچا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق روپے کے مقابلے میں رواں ماہ کے دوران ڈالر 3 روپے 57 پیسے مہنگا ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 170 روپے کی سطح پر آیا تھا۔ اوپن مارکیٹ کی جائے تو وہاں بھی ڈالر کی پرواز تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھولیا۔ جہاں ڈالر 20پیسے مہنگا ہوکر 171 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھٹنے لگے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج 457 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 45 ہزار 274 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔