Tuesday, May 7, 2024

ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح 128 روپے پر پہنچ گیا

ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح 128 روپے پر پہنچ گیا
July 16, 2018
کراچی (92 نیوز) ملک میں ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان  نے روپے کی قدر کم کر دی۔ ڈالرملکی تاریخ میں بلند تریں سطح 128 روپے پر پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے دباو کی  وجہ سے روپیہ شدید دباو کا شکار ہے۔ تیزی سے بے قابو ہوتا تجارتی خسارہ بھی روپے کی قدر پر اثر انداز ہے جو 37 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے ۔ دسمبر دوہزار سترہ  سے اب تک روپے کی قدر میں 20  روپے 50 پیسے کی کمی ہو چکی ہے۔ معاشی ماہرین نے کہا کہ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارہ ، مقامی اور بیرونی قرضوں کا بے پناہ دباو اور تیزی سے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو دیکھتے ہوئے روپے کی قدر میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔