Saturday, April 20, 2024

ڈالر مزید مہنگا، انٹر بینک میں قیمت ایک سو چوہتر روپے تینتالیس پیسے ہو گئی

ڈالر مزید مہنگا، انٹر بینک میں قیمت ایک سو چوہتر روپے تینتالیس پیسے ہو گئی
October 25, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں قیمت تینتالیس پیسے بڑھ کر ایک سو چوہتر روپے تینتالیس پیسے ہو گئی۔

 جبکہ اوپن مارکیٹ میں تو  ڈالر 1 روپے 20 پیسے مہنگا ہو کر  175 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ کی بات کی جائے تو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک  ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں  149 پوائنٹس کی کمی  ریکارڈ ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 45 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت6سو روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 27 ہزار 8 سو روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپےاضافے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 568 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔