Thursday, March 28, 2024

ڈالر تگڑا،170.01 روپے کا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سونا مہنگا

ڈالر تگڑا،170.01 روپے کا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سونا مہنگا
November 4, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید تگڑا ہوگیا۔ ڈالر کی قیمت 170.01 روپے پر پہنچ گئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا جبکہ سونا بھی مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 171 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر 170 روپے سے تجاوز کرگیا، ڈالر 169.97 روپے سے بڑھ کر 170.01 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 186 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 47 ہزار 219 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے آیا، فی تولہ سونا 2800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 20 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 3 ہزار 52 روپے کا ہوگیا۔