Thursday, May 9, 2024

ڈالر تگڑا ، اوپن مارکیٹ میں 151 روپے کا ہوگیا

ڈالر تگڑا ، اوپن مارکیٹ میں 151 روپے کا ہوگیا
May 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  ڈالر تگڑا ہو گیا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپیہ مہنگا ہو  کر  151 روپے تک پہنچ گیا۔ ڈالر تگڑا ہونے سے روپے کو رگڑا لگنے لگا،  انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ، انٹر بینک میں ڈالر 56 پیسے مہنگا ہو گیا۔ دوسری جانب  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان ہے  ،  ہنڈرڈ انڈیکس میں 700سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ  ہنڈریڈ انڈیکس نے 35 ہزار کی نفسیاتی حد کھودی۔