Friday, April 26, 2024

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
March 26, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے اثرات جاری ہیں ،  پاکستان میں امریکی ڈالر کی اونچی  پرواز جاری  انٹر بینک میں ڈالر مزید  4 روپے 53  پیسے  مہنگا ہوکر تاریخ  کی بلند ترین سطح  166 روپے 13 پیسے کا ہوگیا ،پاکستان  اسٹاک  ایکسچینج میں  کئی روز  مثبت رحجان  دیکھنے  میں  آیا  ہنڈریڈ  انڈیکس میں 38 پوائنٹس  کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

کورونا وائرس کے منفی اثرات پاکستان  میں بھی جاری   ہیں ، اسٹاک مارکیٹ گراوٹ کے بعد امریکی ڈالر ملکی تاریخ  کی بلند ترین سطح پر پہنچ  گیا ۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 روپے 53 پیسے  مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند سطح166.13  روپے پر بند ہوا ، گذشتہ تین روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 7.46 روپے مہنگا ہوچکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر  160 روپےپر مستحکم رہا  ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دس روزہ مندی کے بعد  مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 950 پوائنٹس  کی تیزی بھی دیکھنے میں آئی تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ  38 پوائنٹس کے اضافے سے 27267 کی سطح پر بند ہوئی ۔