Sunday, May 12, 2024

ڈالر اتار چڑھاؤ کے بعد 47 پیسے سستا، قیمت 174 روپے77 پیسے ہوگئی

ڈالر اتار چڑھاؤ کے بعد 47 پیسے سستا، قیمت 174 روپے77 پیسے ہوگئی
November 22, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پہلے کاروباری روز ڈالر اتار چڑھاؤ کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں 47 پیسے سستا ہوگیا، قیمت 174 روپے77 پیسے پر آگئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہی، ایک مرحلہ پر ڈالر کی قدر میں 2.19 روپے کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف سے معاہدہ تھا۔ 

آج انٹربینک میں ڈالر47 پیسے سستا ہوکر 174 روپے77 پیسے کی سطح پر آگیا۔ ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں برتری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔