Thursday, May 9, 2024

ڈارک ویب سائٹ کیخلاف 38 ممالک میں آپریشن ، سینکڑوں افراد گرفتار

ڈارک ویب سائٹ کیخلاف 38 ممالک میں آپریشن ، سینکڑوں افراد گرفتار
October 17, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز فروخت کرنے والی ڈارک ویب سائٹ  کیخلاف بین الاقوامی سطح پر آپریشن  شروع کر دیا گیا ، 38 ممالک سے سیکڑوں افراد گرفتار کرلیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان افراد کی گرفتاری ایک بین الاقوامی آپریشن کے تحت ہوئی ،  جنوبی کوریا کی یہ ڈارک ویب سائٹ بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز ڈیجیٹل کرنسی کے بدلے فروخت کرتی تھی۔ امریکا، برطانیہ اور جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق یہ ان کی زندگیوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک تھا جس کے خلاف انہوں نے کارروائی کی ہے۔