Friday, April 26, 2024

ڈائنوسارز خونخوار نہیں ہوتے !!! ننھا ڈائنوسار اپنی برادری پر لگے داغ کو مٹانے میں کوشاں

ڈائنوسارز خونخوار نہیں ہوتے !!! ننھا ڈائنوسار اپنی برادری پر لگے داغ کو مٹانے میں کوشاں
July 23, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک)ایک ننھا ڈائنو سار اس خیال کو تبدیل کرنے بڑی سکرین کا رخ کررہا ہے کہ ڈائنو سارز صرف تباہی مچاتے ہیں۔ جی ہاں ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی گڈ ڈائنو سار“ کا نیا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔ یہ اینی میٹڈ فلم تخیلاتی کہانی پر بنائی گئی ہے جو انسانی بچے اور ننھے ڈائنو سار کی دوستی کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری پیٹر سوہن نے دی ہے جبکہ پس پردہ آوازوں میں ریمنڈ اوچھوا، جیفری رائٹ اور سٹیو زاہن جلوہ گر ہیں۔ مزاح اور ایڈونچر کا حسین امتزاج لیے یہ فلم رواں سال پچیس نومبر کو سینما گھروں میں قہقہے بکھیرے گی۔