Friday, May 3, 2024

ڈائریکٹر حج جدہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

ڈائریکٹر حج جدہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
July 6, 2015
لاہور(92نیوز)لاہورہائیکورٹ نے ڈائریکٹر حج جدہ کی مدت ملازمت میں توسیع کےخلاف درخواست پر فریقین کے وکلا ءکونوجولائی کوحتمی بحث کرنے کاحکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نےکیس کی سماعت کی تو عدالت کے روبرودرخواست گزار کے وکیل اظہرصدیق نے موقف اختیارکیاکہ وفاقی حکومت نے رافع بشیر کی بطور ڈائریکٹر حج جدہ مدت ملازمت کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد اس میں توسیع کردی ہے جو آئین اورقانون کے خلاف ہے۔ دو ڈائریکٹرزکی موجودگی میں رافع بشیر کی تعیناتی میں توسیع نہیں ہوسکتی سرکاری وکیل نے بتایاکہ آئندہ ماہ کے آخرتک نئی تعیناتی کردی جائے گی۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ،،فریقین کے وکلا کونو جولائی کوحتمی بحث کرنے کاحکم دیدیا ہے۔