Sunday, September 8, 2024

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی مصطفیٰ  کمال سے ملاقات ،منی لانڈرنگ الزامات پر پوچھ گچھ

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی مصطفیٰ  کمال سے ملاقات ،منی لانڈرنگ الزامات پر پوچھ گچھ
March 13, 2016
کراچی(92نیوز)ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات نےسابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ جاکر ان سےملاقات کی،جس میں ایم کیوایم قائد پر،را،سےتعلقات اورمنی لانڈرنگ الزامات کی پوچھ گچھ کی گئی،شاہد حیات کہتےہیں کہ ملاقات کی تفصیلات نہیں بتاسکتا۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم قائد پررا سےتعلقات اورمنی لانڈرنگ کےالزامات پر  ایف آئی اے سندھ حرکت میں آگئی ڈائریکٹرایف آئی اےشاہد حیات چھٹی کے روزسابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پہنچ گئے، ڈاکٹرصغیر نےان کااستقبال کیا جس کےبعد شاہدحیات مصطفیٰ کمال انیس قائم خانی اور ڈاکٹرصغیر میں ملاقات ہوئی، جوتیس منٹ تک جاری رہی۔ ذرائع کےمطابق شاہدحیات نےایم کیوایم قائدپر راسےتعلقات اورمنی لانڈرنگ الزامات کےمتعلق سوالات کئے جس پرتینوں رہنماخاموش ہوگئے،ملاقات کےدوران شاہدحیات اورمصطفیٰ کمال کےدرمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ شاہد حیات نےرا کےمتعلق شواہدمانگےتومصطفیٰ کمال نےپہلےسےموجودشواہدپرکام کرنےکامشورہ دےدیا،جس پر شاہدحیات نےسوال کیاکہ ایم کیوایم قائد را سےکس طرح پیسےلیتےہیں،مصطفیٰ کمال نےجواب دیاکہ  شاہدصاحب آپ مجھ سےبہترجانتےہیں تاہم مصطفیٰ کمال نےتعاون کی یقین دہانی کرادی،شاہدحیات کاکہناہےکہ ملاقات میں اہم باتیں کی گئیں تاہم تفصیلات نہیں بتاسکتا۔