Saturday, April 27, 2024

ڈائریکٹر اولمپک کمیٹی اس طرح ڈیل کررہے ہیں جیسے اولمپکس کمیٹی حکومت سے اُوپر ہے، فہمیدہ

ڈائریکٹر اولمپک کمیٹی اس طرح ڈیل کررہے ہیں جیسے اولمپکس کمیٹی حکومت سے اُوپر ہے، فہمیدہ
August 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) فہمیدہ مرزا نے پاکستان اولمپکس فیڈریشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، اولمپک کمیٹی کے ڈائریکٹر اس طرح ڈیل کررہے ہیں جیسے اولمپکس کمیٹی حکومت سے اُوپر ہے، انہیں اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، یہاں رات کے اندھیرے میں الیکشن کرادیئے جاتے ہیں ہم کچھ پتہ نہیں ہوتا، بھارت میں سپورٹس فیڈریشنز کے الیکشن کے دوران حکومتی نمائندے ساتھ بیٹھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ، جو فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ الحاق کریں گی اسی صورت میں وہ پاکستان کا نام استعمال کرسکیں گی۔

اُنہوں نے کہا، عوام دیکھ رہے ہیں کہ سپورٹس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، پاکستان میں کھیلوں کو بہت نقصان پہنچ چکا، مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

فہمیدہ مرزا بولیں کہ، سپورٹس فیڈریشنز کو رجسٹریشن کے لیے پورا وقت دیں گے، ارشد ندیم کا ہمارے ڈی جی صاحب سے براہ راست رابطہ تھا،  جہاں جہاں ارشد ندیم نے ٹریننگ کے لیے کہا ہم نے فنڈنگ دی۔ کھیلوں سے متعلق پالیسی بنانا حکومت کا استحقاق ہے۔