Thursday, March 28, 2024

ڈائریکٹر اسٹیٹ انفورسمنٹ کے ڈی اے رضا قائم خانی چند گھنٹوں بعد گھر پہنچ گئے

ڈائریکٹر اسٹیٹ انفورسمنٹ کے ڈی اے رضا قائم خانی چند گھنٹوں بعد گھر پہنچ گئے
December 21, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے کے ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ انفورسمنٹ سیل رضا قائم خانی چند گھنٹوں بعد ہی گھر پہنچ گئے۔
کراچی میں ڈائریکٹر اسٹیٹ انفورسمنٹ سیل کے ڈی اے رضا قائم خانی پر اسرار طور پر لاپتہ ہوئے تھے جو چند ہی گھنٹوں کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق رضا قائم خانی حالیہ دنوں میں عدالت کے احکامات پر شہر بھر میں قبضہ مافیہ کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔
رضا قائم خانی نے آپریشن کے دوران رفاہی پلاٹوں پر قائم غیر قانونی شادی ہال بھی مسمار کئے ہیں۔