Tuesday, May 21, 2024

ڈائریا ہونے کی بڑی وجہ ہاتھوں کا نہ دھونا ہے: ورلڈ ہینڈ واش ڈے پر ڈاکٹرز کا پیغام

ڈائریا ہونے کی بڑی وجہ ہاتھوں کا نہ دھونا ہے: ورلڈ ہینڈ واش ڈے پر ڈاکٹرز کا پیغام
October 15, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد بچوں میں صفائی کی عادت ڈالنا اور انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر سکولوں کے بچوں اور ان کے والدین کو بیماریوں کی روک تھام کے لئے صابن کیساتھ ہاتھ دھونے کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہر سال پانچ ہزار بچے ڈائریا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ڈائریاہونے کی بڑی وجہ ہاتھوں کا نہ دھونا ہے جبکہ ہاتھ دھونا بھی ایک ویکسین کا درجہ رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق صاف ستھرے ہاتھ ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہیں۔ عالمی دن کے موقع پر بچوں کو ہاتھ دھونے کے پانچ اصول بھی بتائے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صابن سے ہاتھ دھونا ڈائریا سمیت دیگر بیماریوں کے خطرے کو 50 فیصد تک اور سانس کی نالی کے انفیکشن کو 45 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہاتھ دھونے سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔