Friday, March 29, 2024

ڈاؤ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کا ایک اور دست راست عہدے سے فارغ

ڈاؤ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کا ایک اور دست راست عہدے سے فارغ
March 18, 2017
کراچی (92نیوز)ڈاؤ یونیورسٹی کراچی  میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹرمسعود حمید کے ایک اور دست راست کوعہدہ سے فارغ کر دیا گیا۔ ایک سال سےغیرقانونی طور پررجسٹرارکےعہدہ پربراجمان ڈاکٹر شیخ ندیم احمدکوعہدہ سےہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق  ڈاو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود حمید اور ان کی کرپٹ ٹیم کے خلاف  کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ، ڈاکٹر مسعود حمید کے دست راست  اوریک سال سے غیر قانونی طورپر رجسٹرار کے عہدہ پر براجمان  ڈاکٹر شیخ ندیم احمد کوبالآخرعہدہ سےہٹا دیاگیا۔ ڈاکٹر شیخ ندیم احمد کو22 اپریل  2013 کو تین سال کے لیے ڈاؤ یونی ورسٹی کا رجسٹرار مقرر کیا گیا  تھا۔اپریل 2016میں مدت پوری ہونے کے باوجود تقریباً ایک سال سے عہدہ پرتعینات رہے۔ مسعود حمید نے رجسٹرار شیخ ندیم احمد کےحوالےسندھ حکومت اورگورنر ہاوس سے کوئی اجازت نہیں لی  مسعود حمید اور شیخ ندیم احمدنے گزشتہ ایک سال کے دوران غیر قانونی طورپر مختلف ممالک میں کانفرنس،  سمینارز میں شرکت کی اور درجنوں غیر ملکی دورے کیے۔ ڈاو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر سعید خاور جمالی نے شیخ ندیم کو عہدہ سے فور ی طورپر ہٹاکر ڈپٹی رجسٹرار اسحاق الرحمان کو چارج  دینے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔