Saturday, May 4, 2024

چییرمین نیب کا زعیم قادری کیخلاف شکایت کی تحقیقات کا حکم

چییرمین نیب کا زعیم قادری کیخلاف شکایت کی تحقیقات کا حکم
January 8, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چییرمین نیب نے سپیشل اسسٹنٹ ہائرایجوکیشن پنجاب زعیم قادری کے خلاف شکایت کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔  زعیم قادری پر سمال انڈسٹریل کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضے کا الزام ہے ۔ سابق ایم پی اے احمد حسن ڈاہر اور سابق چیئرمین ریلوے عارف عظیم کےخلاف بھی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسپیشل اسسٹنٹ ہائرایجوکیشن پنجاب زعیم قادری کیخلاف شکایت کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق  زعیم قادری اسمال انڈسٹریل کوآپریٹوہاوٴسنگ سوسائٹی میں غیرقانونی فوائد لینےکا الزام ہے ۔ انھوں نےمبینہ طور پر انتظامیہ کی مدد سےسوسائٹی کی زمین پرقبضہ کیا ۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو ہدایت کی ہے کہ وہ زعیم قادری کےخلاف شکایت پر 2 ماہ میں رپورٹ پیش کریں۔

چئیرمین نیب نے ملتان سے سابق رکن اسمبلی پنجاب احمد حسین ڈاہر اور دیگر کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال ، آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر کا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا۔

ڈی جی نیب ملتان کو دوماہ میں احمد حسن ڈیہڑ کے خلاف شکایت کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گی ہے۔

چیرمین نیب نے سابق چیرمین ریلوےعارف عظیم کےخلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا بھی حکم دیا۔عارف عظیم پر الزام ہے کہ انھوں نے چینی فرم سےپیپرا رولزکی خلاف ورزی کرتےہوئے 58 ریلوے انجن خریدے تھے۔ ان کےخلاف شکایت کی تحقیقات کی2ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔