Thursday, May 9, 2024

چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت ، لاقانونیت کی اجازت نہیں دینے ، وزیر دفاع

چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت ، لاقانونیت کی اجازت نہیں دینے ، وزیر دفاع
May 28, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز )وزیر دفاع پرویز خٹک نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شخص یا گروہ کو عوام کی تکالیف اور مشکلات کو جواز بنا کر اِس پر کسی قسم کی سیاست یا لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے ردعمل میں کہا کہ گزشتہ روزکے واقعے میں چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت ہے ، ایک گروپ نے چیک پوسٹ پربراہِ راست فائرنگ کی ،5جوانوں کے زخمی ہونے پر سیلف ڈیفنس میں جوابی فائرنگ کی گئی ،مشتعل ہجوم کو پُرامن طور پر منتشر کرنے کی کوشش کی گئی ،جوابی فائرنگ میں ہجوم میں کچھ ہلاکتیں بھی ہوئیں،یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے جو نہیں ہونا چاہیے تھا،بد قسمتی سے اِ س عمل کی قیادت ہمارے دو ممبران اسمبلی کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت قبائلی عوام کے معاشی اور سماجی خوشحالی کیلئے پُرعزم ہے ،پاکستانی قوم، بالخصوص قبائلی بھائیوں،افواج نے قربانیوں کے بعد امن قائم کیا،آپریشنز کے دوران ہمارے قبائلی بھائیوں نے بہت سی تکالیف کا سامنا کیا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم اور آرمی چیف دونوں اظہار کر چکے ہیں کہ ریاست ماں ہوتی ہے ،وزیراعظم، آرمی چیف کہہ چکے ہیں ہمیں بالخصوص قبائلیوں کی مشکلات کا احساس ہے ،قبائلیوں کے تمام جائزمطالبات آئین وقانون کے اندررہتے ہوئے پورے کیے جا رہے ہیں،حکومت قبائلیوں کی مکمل بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھے گی۔