Thursday, May 9, 2024

چیک پوسٹ پر حملہ افسوسناک ہے ، فردوس عاشق اعوان

چیک پوسٹ پر حملہ افسوسناک ہے ، فردوس عاشق اعوان
May 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  چیک پوسٹ پرحملہ نہایت افسوسناک ہے،  جس میں دہشتگردوں کو چھڑانے کی کوشش کی گئی ۔  کچھ شرپسند عناصرپاکستان مخالف قوتوں کےہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شرپسندعناصرپاکستان کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں، ایک جتھے کی جانب سے سکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ انتہائی افسوسناک ہے، بڑی قربانیوں کےبعدقبائلی علاقوں میں امن بحال ہواہے، وزیراعظم نےقبائلی عوام کےزخموں پرمرہم رکھا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ قبائلی عوام کےحقوق کےلیےمثبت پیش رفت کاآغازہوا،عوام کوقربانیوں کےثمرات ملنےکاوقت آیا ہے  کہ کچھ لوگ بین الاقوامی قوتوں کےآلہ کاربن گئےہیں۔ انہوں نے کہ اکہ  ریاست کےخلاف مسلسل پروپیگنڈاکرکےلوگوں کوگمراہ کیاجارہاتھا، قبائلی عوام ملک کی تعمیروترقی میں ہراول دستہ بنیں گے، عوام ان گروہوں سےلاتعلقی کااظہارکرکےفوج کےشانہ بشانہ کھڑےہوں گے۔