Tuesday, May 14, 2024

چیک ریپبلک، نامعلوم شخص کی فائرنگ، 6 افراد ہلاک

چیک ریپبلک، نامعلوم شخص کی فائرنگ، 6 افراد ہلاک
December 10, 2019
اوسٹراوا (92 نیوز) چیک ریپبلک کے ایک اسپتال میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملہ آور فرار ہوگیا خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ اوسٹراوا شہر کے یونیورسٹی اسپتال میں پیش آیا، جہاں ایک حملہ آور نے انتظار گاہ میں بیٹھے افراد کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے بعد حملہ آور وقوعہ سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے مبینہ حملہ آور کی تصویر بھی جاری کر دی ہے۔ اسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ حملے کا مقصد پتا نہیں چل سکا۔