Friday, April 19, 2024

چیچہ وطنی کا 11سالہ عبدالوہاب مسیحا کا منتظر

چیچہ وطنی کا 11سالہ عبدالوہاب مسیحا کا منتظر
October 2, 2018
چیچہ وطنی ( 92 نیوز ) چیچہ وطنی میں  11 سالہ بچہ جان لیوا مرض میں مبتلا ہے ، والدین اکلوتے بیٹے کے علاج پر اپنی جمع پونجی لٹا چکے مگر افاقہ نہ ہوا،والدین نے وزیراعظم،وزیراعلیٰ اور مخیر حضرات سے لخت جگر کا علاج کروانے کی اپیل کی ہے۔ چیچہ وطنی کا  11 سالہ عبدالوہاب جان لیوا مرض کا شکارہو کر بستر پر لگ کر رہ گیا، غریب والدین اکلوتے بیٹے کے علاج کے لیے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔ عبدالوہاب 7 سال کی عمر تک اپنے پاؤں پر چلتا رہا ، اچانک ٹانگوں اور بازؤں نے کام کرنا چھوڑ دیا، والدین نے  جمع پونجی لخت جگر پر لٹا دی ۔ کوئی اسپتال نہیں چھوڑا مگر مرض بڑھتا ہی گیا۔ والدین نے 92 نیوز سے گفتگو میں دکھ بھری داستاں سناتے ہوئے بتایا کہ بیٹے کا علاج کینیڈا میں ہوسکتا ہے مگر ان کے پاس کچھ نہیں ہیں ۔  انہوں نے وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اور مخیر حضرات سے لخت جگر کا علاج کروانے کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹرزکے مطابق بچے کو ایک ایسی بیماری لاحق ہے جس میں پروٹین کی خاص قسم کی کمی کی وجہ سے مریض کے پٹھے کمزور ہو کر کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں اور مریض اپاہج ہو جاتا ہے۔