Friday, May 17, 2024

چیچہ وطنی، پیر محل، لیہ اور تونسہ دو رویہ سڑک منصوبے کا سنگ بنیاد امسال رکھا جائیگا

چیچہ وطنی، پیر محل، لیہ اور تونسہ دو رویہ سڑک منصوبے کا سنگ بنیاد امسال رکھا جائیگا
March 14, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عٖثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چیچہ وطنی ، رجانہ، پیر محل، چوک اعظم، لیہ اور تونسہ دو رویہ سڑک کے منصوبے کا رواں برس سنگ بنیاد رکھاجائیگا، جھنگ بائی پاس،شورکوٹ روڈ کا منصوبہ بھی جلد شروع کریں گے، عثمان بزدار نے کہا سینیٹ الیکشن سے نام نہاد اپوزیشن کا پول کھل گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، صوبے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر جاری پیش رفت کا جائزہ،نئی سڑکیں بنانے کے مختلف منصوبوں پر بھی غور کیاگیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے کی چار اہم شاہراہوں کی تعمیر و توسیع کے منصوبوں کی اصولی منظوری دے دی۔

عثمان بزدارنے ہائی وے سیکٹر کے چاروں منصوبوں کے سے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے خوشاب کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور خوشاب کے ترقیاتی امورپر گ کی گئی۔
احسان اللہ ٹوانہ نےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔