Friday, May 17, 2024

چیچہ وطنی میں میونسپل کمیٹی لائبریری کا افتتاح کر دیا گیا

چیچہ وطنی میں میونسپل کمیٹی لائبریری کا افتتاح کر دیا گیا
April 29, 2019
چیچہ وطنی ( 92 نیوز) چیچہ وطنی میں میونسپل کمیٹی لائبریری کا افتتاح کر دیا گیا،لائبریری میں قرآن کیلی گرافی کی نمائش بھی کی گئی۔ چیچہ وطنی میونسپل کمیٹی لائبریری کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی سابق ایم این اے رائے حسن نواز خاں ،ایم این اے رائے مرتضیٰ محمداقبال اور چیئرمین میونسپل کمیٹی رانااجمل خاں نے خصوصی شرکت کی۔ لائبریری میں چیچہ وطنی کےنامور اکیاسی سالہ بزرگ مصور اورکیلی گرافرمحمد یونس انصاری کی قران کیلی گرافی کی نمائش بھی کی گئی،جسے مہمانان خصوصی سمیت شہریوں نےخوب سراہا اوران کے فن مصوری کی داد دی۔

دبئی ، دنیا کے پہلے عظیم الشان القرآن پارک کا افتتاح

اس موقع پر بزرگ کیلی گرافر نے ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے کےعزم  کااظہار بھی کیا ۔ سرکاری سطح پر قائم کی گئی لائبریری کے قیام سے شہری،طلباء ،اساتذہ اور علماء اکرام سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کو سہولت میسر آئیگی جسے بہت جلدبین الااقوامی طرز کی جدید لائبریری کا اعزاز حاصل ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر نامور بزرگ مصورکی طرف سے مہمانِ خصوصی کو قران کیلی گرافی کے نسخہ جات تحفہ میں بھی دئیےگئے۔