Friday, May 17, 2024

چیچہ وطنی ، زمین کے تنازع پر باپ نے بیٹوں سے مل کر بیٹے کو قتل کردیا

چیچہ وطنی ، زمین کے تنازع پر باپ نے بیٹوں سے مل کر بیٹے کو قتل کردیا
May 30, 2019
چیچہ وطنی ( 92 نیوز) چیچہ وطنی میں  زمین کے تنازع پر باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر سگے بیٹے کو اینٹوں سے مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 158/9 ایل  کے رہائشی ریاض نے اپنے بیٹوں عثمان اور منور کے ہمراہ زمین کے وٹ کے تنازع پر اپنے ہی سگے بیٹے نور محمد کو اینٹیں مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دوسری جانب منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں پانڈووال میں محبت میں ناکامی پر نوجوان نے لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔ تھانہ کھٹیالہ شیخاں کے علاقہ پانڈووال میں 16 سالہ انیکا رانی سکول جانے کیلئے رکشہ میں سوار ہوئی کہ اچانک موٹر سائیکل سوار 24 سالہ جاوید رانجھا نے اسے بازو سے پکڑ کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی انکار پر جاوید رانجھا نے لڑکی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق انیکا رانی نویں جماعت کی طالبہ تھی، پولیس نے مقتولین میں 16 سالہ انیکا رانی اور 24 سالہ جاوید اقبال رانجھا کی لاشیں قبضہ میں لے لیں اور انہیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کرواکر ورثاکے حوالے کردی ہیں۔