Monday, September 16, 2024

چیچہ وطنی ، تین روزہ جشن بہاراں فیسٹول اختتام پذیر

چیچہ وطنی ، تین روزہ جشن بہاراں فیسٹول اختتام پذیر
March 24, 2018

چیچہ وطنی ( 92 نیوز) چیچہ وطنی میں میونسپل کمیٹی کے زیراہتمام تین روزہ جشن بہاراں فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا ، جس میں رنگ برنگے پھولوں کی نمائش کی گئی، جبکہ مختلف کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔

جشنِ بہاراں میں رنگ برنگے پھولوں کی نمائش کی گئی  جبکہ مینارِ پاکستان، شاہی قلعہ، مزارِقائد اور درہ خیبر کے ماڈلز بھی رکھے گئے ۔ کھانے پینے کی اشیاء، بچوں کے کھلونوں اور خواتین کے ملبوسات کے سٹالز بھی لگائے گئے ۔

موسم بہار میں کھلے پھول جہاں ہر چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں، وہیں ایسے ایونٹس خوشیوں کو دوبالا کر دیتے ہیں۔