Thursday, May 9, 2024

چیچنیا میں دیدہ زیب مسجد عوامی توجہ کا مرکز

چیچنیا میں دیدہ زیب مسجد عوامی توجہ کا مرکز
October 19, 2019
چیچنیا ( 92 نیوز) روس کے زیر انتظام علاقے چیچنیا  کے قصبے شالی میں بنی پرائڈ آف مسلم نامی مسجد حقیقت میں مسلمانوں کا فخر بن گئی۔ رات کے وقت اس مسجد کے مناظر دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں اور مسلسل تبدیل ہوتی روشنیاں دیکھنے والوں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں۔ اس مسجد کو یورپ کی سب سے بڑی مسجد کہا جاتا ہے اور اس کے اندر 30 ہزار سے زائد نمازی بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔ پھولوں اور فواروں سے مزین اس کے صحن میں 70 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔ 20 ملین امریکی ڈالر کی یہ شاہکار مسجد سفید یونانی ماربل سے بنی ہے اور دیکھنے والوں کو مبہوت کردیتی ہے۔اس کی افتتاحی تقریب میں 43 ممالک کے 200 سے زائد مہمان شریک تھے۔