Saturday, May 11, 2024

چینی کی پیداواری لاگت مقررہ نرخوں سے زائد ہے ، شوگر ملز ایسوسی ایشن

چینی کی پیداواری لاگت مقررہ نرخوں سے زائد ہے ، شوگر ملز ایسوسی ایشن
April 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) شوگر ملز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی پیداواری لاگت حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ ہے، چاہیں تو غیرجانبدار آڈیٹرز بٹھا لیں، جو تمام اخراجات کا تخمینہ لگا کر فیئر پرائس نکالیں۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے عہدیدار  جاوید کیانی نے کہا کہ  حکومت اسی روپے کی چینی لے لے، سیلز ٹیکس ختم کردے، شوگر ملز ملک دشمن نہیں، وزیراعظم سے درخواست ہے دھمکانے کی بجائے عزت کے ساتھ سنا جائے۔