Friday, April 26, 2024

چینی کی قیمت مقرر کرنے کیخلاف درخواست ، کین کمشنر کو شوگر سپلائی سے متعلق ریکارڈ تیار کرنے کا حکم

چینی کی قیمت مقرر کرنے کیخلاف درخواست ، کین کمشنر کو شوگر سپلائی سے متعلق ریکارڈ تیار کرنے کا حکم
August 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) چینی کی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کیخلاف شوگرملز کی درخواست پر کین کمشنر کو شوگر سپلائی سے متعلق ریکارڈ تیار کرنے کا حکم دےد یا گیا۔

شوگر ملز کی چینی کی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے تمام درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواستوں کو مین کیس کے ساتھ فکس کرنے کا حکم دے دیا۔ حکومت کو تمام شوگر مل مالکان کے خلاف تادیبی کاروائی سے روک دیا گیا۔ عدالت نے کین کمشنر کو شوگر سپلائی سے متعلق ریکارڈ تیار کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

عدالت نے شوگر مل مالکان کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے سے متعلق بھی محفوظ فیصلہ جاری کر دیا ۔ تمام فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا گیا۔

وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اِن سب کو نوٹس کیے گیے ہیں۔ دخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس شاہد جمیل خان نے تمام مالکان کو سن کر اتفاق رائے سے چینی کی قیمت مقررکرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے باجود ہمیں سنا ہی نہیں گیا۔ حکومت کی جانب سے چینی کی دی گئی قمت پر چینی فروخت کرنا ممکن نہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ چینی کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔