Friday, April 26, 2024

چینی کنسورشیم کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کے حصص کی فروخت تاریخی لمحہ ہے: اسحاق ڈار

چینی کنسورشیم کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کے حصص کی فروخت تاریخی لمحہ ہے: اسحاق ڈار
January 20, 2017
کراچی(92نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کنسورشیم کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حصص کی فروخت تاریخی لمحہ ہے، دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کو لے کر  کچھ لوگوں کی نیندیں حرام ہیں۔ ٹیکس چوروں  کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے ۔ان کا مستقبل تاریک ہے۔پاناما کے بعد پاکستانی شہریوں کے گلوبل اثاثوں پر نگرانی شروع کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چالیس فیصد حصص کی چینی کنسورشیم کو فروخت کی باقاعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کی نجکاری پالیسیاں معاشی ترقی کے لیے نئے راستے کهول رہی ہے، چینی کنسورشیم کی پاکستان کیپیٹل مارکیٹ میں شراکت سے دونوں فریقین کو فائدہ ہو گا، جدید ٹریڈنگ نظام ، ٹیکنالوجی اور نئی مصنوعات متعارف ہوسکیں گی۔ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ اب ملک کا مستقبل روشن ہے، سیاست کے لیے اور بہت چیزیں ہیں، معیشت کے ساتھ سیاست نہ کی جائے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس چوروں کا مستقبل تاریک ہے، پاناما کے بعد پاکستانی شہریوں کے گلوبل اثاثوں پر نگرانی شروع کر دی ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سی پیک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کی مالیت چھیالیس ارب ڈالر سے بڑھ کر چون ارب ڈالر ہو گئی ہے۔۔ضرب عضب پر تین سو ارب روپے خرچ ہوئے جس کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا۔  تقریب سے گورنر اسٹیٹ بینک، چینی سفیر، چیئرمین چائنا ریگولیٹری کمیشن اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سربراہان نےبھی خطاب کیا ۔