Friday, April 26, 2024

چینی کمپنیاں توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر45ارب60کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگی

چینی کمپنیاں توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر45ارب60کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگی
April 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اقتصادی راہداری کے تحت چین کی کمپنیاں پاکستان میں  توانائی اورانفراسٹرکچر کے مختلف منصوبوں پرپینتالیس ارب ساٹھ  کروڑڈالرکی سرمایہ کاری کریں گی۔ توانائی کے منصوبوں پر تنتیس ارب  اسی کروڑڈالرجبکہ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر گیارہ ارب اسی کروڑڈالرخرچ کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چینی صدر کے دورہ پاکستان  پر 32 معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے ان میں ا نیس کلو میٹر گوادرایکسپریس  وے،قراقرم ہائی وے  ایک سو بیس کلومیٹر تھاکوٹ  سے حویلیاں۔ تین سو بانوے کلومیٹر ملتان سکھرموٹروے سیکشن  کی تعمیر شامل ہے اس کے علاوہ گوادرایئرپورٹ،،گوادرٹریڈزون،گوادرایکسپورٹ پرموشن زون اوراقتصادی راہداری کے روٹ پرمختلف شہروں میں صنعتی زون  بھی بنائے جائیں گے۔ گوادر کوکوئٹہ ملانے والے دوروٹس این85 اورایم8 جون دوہزارسولہ تک مکمل  کرلیے جائیں گے ۔ توانائی کے شعبے میں بجلی کے 10ہزار 4 سو میگاواٹ کے منصوبوں پر معاہدے ہوں گے ۔ پانی سے بجلی پیداکرنے کے  ایک ہزار پانچ سو نوے میگاواٹ ،کوئلے کے سات ہزار پانچ سو ساٹھ میگاواٹ،سورج سے ایک ہزارمیگاواٹ اورہواسے دوسو پچاس  میگاواٹ بجلی کے منصوبے شامل ہیں یہ منصوبے دوہزارستراٹھارہ تک مکمل کیے جائیں گے۔ چینی کمپنیاں  بجلی کے کارخانے اپنے سرمائے سے لگائیں گی جبکہ حکومت مارکیٹ ریٹ پر بجلی خریدےگی۔ ملک میں غربت کے خاتمے کے پروگرام،ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب،گوادرمیں عالمی معیارکا ایئرپورٹ ،گوادرمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی،اسپتال کا قیام،قدرتی آفات کے بچاؤ کے لیے کارکنوں کی تربیت،پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے سمیت دوسرے منصوبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں فائبر آپٹک کیبل اور کشمیر میں 2سو کلو میٹر سرنگ کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی دستخط ہوں گے ۔