Saturday, April 20, 2024

چینی کمپنی بی وائی ڈی کیلئے الیکٹرک گاڑیاں نوٹ چھاپنے والی مشینیں بن گئیں

چینی کمپنی بی وائی ڈی کیلئے الیکٹرک گاڑیاں نوٹ چھاپنے والی مشینیں بن گئیں
August 29, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی موٹر ساز کمپنی بی وائی ڈی نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں کاروباری سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران اس کے خالص منافع میں اکانوے فیصد سے زیادہ اضافہ متوقع ہے۔ بی وائی ڈی نے حال ہی میں مکمل طور پر بجلی سے چلنے والے ٹرک بھی مارکیٹ میں متعارف کرائے ہیں۔ چینی کمپنی ماحول دوست گاڑیاں بنانے کے حوالے سے شہرت کی حامل ہے۔ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو متعارف کرانے میں کمپنی کو بیجنگ انوائرنمنٹل سینی ٹیشن انجینئرنگ گروپ کا تعاون حاصل ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے۔ بی وائی ڈی کا کہنا ہے کہ 2016 ءکے پہلے 6 ماہ کے دوران اس کا خالص منافع دو اعشاریہ تین ارب یوآن رہا جو 2015 ءکے اسی عرصے کی نسبت 384 فیصد زیادہ ہے جبکہ کمپنی ماہرین نے چار سو پچیس فیصد تک اضافے کی پیشگوئی کی تھی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ تیسری سہ ماہی کو شامل کرتے ہوئے اس کا خالص منافع تین اعشاریہ چھ ارب یوآن (تقریباً ساڑھے پانچ سو ملین ڈالر) سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ماحول دوست کاریں اور بیٹریاں بنانے والی اس کمپنی کا کہنا ہے کہ 2015ءکی تیسری سہ ماہی سے وہ مسلسل ٹرپل ڈیجٹ منافع کما رہی ہے۔