Monday, September 16, 2024

چینی کمپنی بھی اب سام سنگ کے مقابلے میں اترآئی ہے

چینی کمپنی بھی اب سام سنگ کے مقابلے میں اترآئی ہے
April 13, 2017
لاہور(ویب ڈیسک ) چینی کمپنی بھی اب سام سنگ کے مقابلے میں اترنے کیلئے پرتول رہی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ایل جی اور سام سنگ نے اپنے بیزل لیس اسمارٹ فونز کو حال ہی میں متعارف کرایا ہے جن کا ڈسپلے لوگوں کو دنگ کردینے والا ہے۔ مگر ایک چھوٹی سی چینی کمپنی نے بھی ان کے مقابلے میں بیزل لیس اسمارٹ فون سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ کسی بھی طرح ان بڑی کمپنیوں سے کم نظر نہیں آتا۔ میزی نامی چینی کمپنی کے الفا اسمارٹ فون سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ اور ایل جی جی سکس جیسا بلکہ ان سے بھی بہتر نظر آتا ہے۔ یہ نیا فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے جبکہ اوکٹا کور ایس او سی سکس ایف ایچ ڈی پراسیسر دیا گیا ہے۔ اس میں سونی کے ڈوئل بیک کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک تیرہ میگا پکسل جبکہ دوسرے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ یہ فون فور جی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہے تاہم اس کا ایک ورژن سکس جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ بھی ہوگا۔ اس کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ ہے یعنی گلیکسی ایس ایٹ سے بھی طاقتور۔ یہ فون جلد چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد ہوسکتا ہے کہ اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے ۔