Sunday, September 8, 2024

چینی ٹی وی نے موسم کا حال بتانے والے روبوٹ کو مارننگ شو میں ملازم رکھ لیا

چینی ٹی وی نے موسم کا حال بتانے والے روبوٹ کو مارننگ شو میں ملازم رکھ لیا
March 26, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) روبوٹس اب محکمہ موسمیات میں بھی کام کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ریت کے طوفان کو مانیٹر کرنے کےلئے روبوٹ تیار کر لیاہے۔ روبوٹ ہوا کی رفتار‘ ہوا کا دباو اور ہوا میں نمی کے تناسب کے بارے میں بھی آگاہ کیا کریں گے۔ ژیااوئس مائیکروسافٹ کا مصنوعی ذہانت کا تازہ ترین شاہکار ہے۔ یہ روبوٹ نسوانی آواز رکھتا ہے اور موسمی حالات اور بڑے خبری واقعات کو بیان کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے مگر اب اسے چین کے ایک ٹی وی نے اپنے مارننگ شو میں ملازمت دے دی ہے۔ یاد رہے کہ یہ کسی بھی روبوٹ کی جانب سے اس طرح کی پہلی نوکری ہے۔ ژیااوئس کی کامیابی سے میڈیا سے وابستہ افراد اپنے کیریئر کے مستقبل بارے چہ میگوئیاں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ژیااوئس کو ٹی وی چینل نے لائیو براڈکاسٹنگ کیلئے ملازمت دی ہے اور اس کا عہدہ ”ٹرینی اینکر“ کا ہے۔ یہ منصوبہ مائیکروسافٹ‘ شنگھائی میڈیا گروپ اور مقامی ٹی وی کی مشترکہ کاوش ہے۔