Friday, April 26, 2024

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی 3روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی 3روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
September 6, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چینی وزیرخارجہ وانگ ژی 3روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اپنے ہم منصب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کریں گے ، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہونگے ۔ چینی وزیرخارجہ پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ گزشتہ روز امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے بھی پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا تھا  جس میں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان ، پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی  سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں ۔ عام انتخابات 2018 کے بعد ملک میں نئی بننے والی حکومت کی جانب سے خارجہ پالیسی کوازسرنو ترتیب دینے کے اعلان کے بعد عالمی طاقتیں نئے سرے سے تعلقات قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔