Saturday, April 20, 2024

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کا پیروین وزیراعظم پیڈرو کیٹریانو کے ہمراہ آثار قدیمہ کے عجائب گھر کا دورہ

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کا پیروین وزیراعظم پیڈرو کیٹریانو کے ہمراہ آثار قدیمہ کے عجائب گھر کا دورہ
May 24, 2015
پیرو (ویب ڈیسک) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے پیرو میں اپنے ہم منصب پیڈرو کیٹریانو کے ساتھ پیرو کے آثار قدیمہ کے عجائب گھر کا دورہ کیا ہے۔ عجائب گھر کے رہنمائی دورے کے بعد لی کی چیانگ اور پیڈرو کیٹریانو نے وہاں موجود لوگوں سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عجائب گھر کے اندر دونوں ممالک کی تہذیب نمایاں نظر آ رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ثقافتوں کی مضبوطی کیلئے ثقافتی تبادلے ہونے چاہئیں۔ لی کی چیانگ دورے کے موقع پر پیرو کے قومی مشروب سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر پیرو کے وزیراعظم پیڈرو کیٹریانو کا کہنا تھا کہ چین اور پیرو کے درمیان صرف جغرافیائی فاصلے ہیں۔