Thursday, April 25, 2024

چینی نوجوانوں کا ریوبک کیوب ایک ساتھ حل کرنے کا مظاہرہ

چینی نوجوانوں کا ریوبک کیوب ایک ساتھ حل کرنے کا مظاہرہ
June 26, 2018
بیجنگ ( 92 نیوز) ریوبک کیوب کو حل کرنا ہر کسی کے بس میں نہیں ، مگر چین میں دو نوجوانوں نے اسے یوں  حل کیا کہ عالمی ریکارڈ بن گیا۔ لائیو ٹی وی شو میں چلنے والے پروگرام میں دونوں کو ریوبک کیوب حل کرنے کیلئے دیا گیا ، جنہوں نے صرف پچیس اعشاریہ چھ تین سیکنڈز کے ریکارڈ وقت میں حل کرلیا ۔ اس منفرد کارنامے پر دونوں کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ۔