Friday, March 29, 2024

چینی لڑکی نے لیہ آکر پاکستانی لڑکے سے شادی کر لی

چینی لڑکی نے لیہ آکر پاکستانی لڑکے سے شادی کر لی
November 21, 2017

لیہ ( 92 نیوز ) پاک چین دوستی رشتوں میں بدلنے لگی ہے ۔چینی دوشیزہ لیہ کے نوجوان کو دل دے بیٹھی اور تمام سرحدیں توڑ کر پاکستان پہنچ گئی ۔ اسلام قبول کرنے کے بعد شادی بھی کر لی ۔ تمام مقامی رسمیں بھی ادا کی گئیں ۔
چین میں زیر تعلیم طالب علم عبدالخالق کی محبت میں گرفتارچینی لڑکی لیکی خاہ لیہ پہنچ گئی ۔ چینی ہیر اور پاکستانی رانجھا اپنی لازوال محبت کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔


دلہن کو روائتی اور عروسی جوڑا پہنایا گیا شادی کے بعد دوشیزہ نے اسلام قبول کرلیا اور اسکا اسلامی نام زریاب خالق رکھا گیا۔
زریاب خالق نے بتایا کہ پاکستانی بہت اچھے ہیں اور پیار کرنے والے ہیں پاکستانی فیملی میں آکر بہت اچھا لگا۔نو مسلم چینی لڑکی اپنی شادی پر خوشی سے نہال ہے ۔ اس نے بتایا کہ وہ اردو سیکھ رہی ہے ۔
جوڑے نے اپنی شادی کو پاک چین دوستی کے ثمرات سے تعبیر کیا ۔ دوسری جانب اہل خانہ اور اہل علاقہ بھی اس شادی پر خوش ہیں ۔