Sunday, September 8, 2024

چینی قونصلیٹ پر حملے کے مزید سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا،کراچی پولیس چیف

چینی قونصلیٹ پر حملے کے مزید سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا،کراچی پولیس چیف
December 1, 2018
کراچی (92 نیوز) چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کس ہوٹل میں ٹھہرے ؟۔ کس نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ کراچی پولیس نے سراغ لگا لیا اور ہوٹل سمیت دیگر مقامات سے اہم گرفتاریاں ہو گئیں۔ چینی قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ کراچی پولیس بڑی کامیابی سے ہمکنار ہو گئی۔ خفیہ اطلاع پر کیس میں مزید سہولت کار قانون کے شکنجے میں آگئے۔ کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا سی ٹی ڈی ہمارا لیڈنگ ادارہ ہے، رینجرز اور خفیہ اداروں کے ساتھ ملکر کیس پر کام کر رہے ہیں۔ ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ یومیہ بنیاد پر سی ٹی ڈی سے کیس کی پیشرفت معلوم کرتا ہوں۔