Friday, May 3, 2024

چینی قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات میں اہم کامیابیاں ملی ہیں ، کلیم امام

چینی قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات میں اہم کامیابیاں ملی ہیں ، کلیم امام
December 7, 2018
کراچی (92 نیوز) آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا چینی قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔ دہشت گردوں کے تمام عزائم ناکام بنا دیے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا چیف جسٹس اور وزیر اعلی سندھ کے مشکور ہیں جنہوں نے پولیس کو فری ہینڈ دیا۔ آئی جی سندھ کراچی کے حوالے سے بہت سی تھریڈ تھی۔ ہم ہر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ کلیم امام نے کہا پولیس کو اس حملے میں بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ مجھ پر کوئی سیاسی دبائو نہیں ، پولیس میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔