Friday, March 29, 2024

چینی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث افراد سے متعلق ہوشربا انکشافات

چینی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث افراد سے متعلق ہوشربا انکشافات
November 24, 2018
کراچی (92 نیوز) چینی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث افراد سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے۔ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے باغی گروپ نے حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے گروپ سےنکلا ہے جس کا سرغنا اسلم عرف اچھو حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ اسلم اچھو بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اسلم اچھو کے حکم پر چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا جبکہ تینوں دہشتگردوں کی تربیت ’’این ڈی ایس‘‘ اور ’’را ‘‘نے کی۔ دوسری طرف اسلم اچھو کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نائینٹی ٹو نیوز کو موصول ہونے والی  اسلم اچھو کی فوٹیج  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ  افغان خفیہ ایجنسواں کے حکام سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اکتوبر کے آخر اور رواں ماہ اسلم اچھو نے قندھار میں متعدد میٹنگز کیں۔ بھارت پاکستان  میں کیا کردار ادا کر رہا ہے۔ واضح ثبوت ملنا شروع ہو گئے۔  کبھی بھارتی نیوی کے حاضر سروس آفیسر کمانڈر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ، کبھی بھارت کے دہشت گرد تنظیموں سے رابطے  اور اب بھارت نواز  دہشت گردوں کا چینی قونصلیٹ پر حملہ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی کالعدم  تنظیم کی کھلم کھلا مدد بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہے۔