Thursday, April 25, 2024

چینی قونصلیٹ پر حملہ سی پیک کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے ، کراچی پولیس چیف

چینی قونصلیٹ پر حملہ سی پیک کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے ، کراچی پولیس چیف
November 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے چینی قونصلیٹ پر حملے کو سی پیک کو نقصان پہنچانے کی سازش قرار دے دیا۔ امیر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث دہشتگردوں سے رابطے میں چند افراد گرفتار ہوچکے ہیں ۔ کراچی پولیس چیف کے مطابق دو روز قبل چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملہ کا مقصد اقتصادی راہداری منصوبے  کو نقصان پہنچانا تھا ۔ انہوں نے دہشتگردوں سے رابطہ رکھنے والے چند افراد کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا۔ قبل ازیں  اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں کراچی پولیس چیف کی سربراہی میں پولیس افسران کا اجلاس ہوا  جس میں آئیڈیاز نمائش کی سکیورٹی  کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر آمیر شیخ نے اس موقع پر بھی چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔