Tuesday, May 21, 2024

چینی قونصلیٹ حملے  کا مرکزی ملزم خلیجی ریاست سے گرفتاری کے بعد پاکستان منتقل

چینی قونصلیٹ حملے  کا مرکزی ملزم خلیجی ریاست سے گرفتاری کے بعد پاکستان منتقل
July 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)کراچی میں چینی قونصلیٹ حملے کا مرکزی کردار  خلیجی ریاست سے گرفتاری کے بعد پاکستان منتقل کر دیاگیا۔ کراچی میں چینی قونصلیٹ حملہ کیس کا مرکزی کردار بلاآخر قانون کی گرفت میں آہی گیا، ملزم راشد بروہی کو خلیجی ریاست سے گرفتاری کےبعد پاکستان منتقل کیا گیا۔ [caption id="attachment_230016" align="alignnone" width="500"]چینی قونصلیٹ حملے کا ملزم خلیجی ریاست سے گرفتاری کے بعد پاکستان منتقل‏ چینی قونصلیٹ حملے کا ملزم خلیجی ریاست سے گرفتاری کے بعد پاکستان منتقل‏[/caption] ذرائع کے مطابق ملزم راشد بروہی چینی قونصل خانے پر حملے کے دوران نگرانی کرتا رہا اور حملہ آوروں کو مکمل سہولیات فراہم کیں، ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے نکلا، حملے سے قبل ملزم کو نو لاکھ روپے فراہم کئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ حملے کےبعد راشد بروہی بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم سے اہم معلومات حاصل کی گئی ہیں، 23 نومبر 2018 کو چینی قونصلیٹ پر حملے کے دوران تینوں حملہ آور ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔