Tuesday, April 16, 2024

چینی قونصلیٹ حملہ ناکام بنانے میں نجی سکیورٹی گارڈ نے بھی دیوار کا کردار ادا کیا

چینی قونصلیٹ حملہ ناکام بنانے میں نجی سکیورٹی گارڈ نے بھی دیوار کا کردار ادا کیا
November 24, 2018
کراچی (92 نیوز) پاک چینی دوستی میں دراڑ کی سازش ناکام بنانے میں پولیس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ نجی سیکورٹی گارڈ نے بھی دیوار کا کردار ادا کیا۔ محمد جمن نے 10 گولیاں لگنے کے باوجود بیرئیر نہیں کھولا۔ سندھ رینجرز کے افسران کی جناح اسپتال آمد ہوئی۔ زخمی سیکورٹی گارڈ کی عیادت کی اور محمد جمن کو خراج تحسین پیش کیا۔ ادھر سندھ حکومت، سیاسی جماعت کے رہنماوں اور کسی بھی سماجی شخصیت نے گارڈ کی خیریت دریافت کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ دوسری جانب نائنٹی ٹو نیوز کو موصول فوٹیج میں ایس ایس پی طارق دھاریجو بھی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایس ایس پی نے اسنائپر سے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد سندھ پولیس کی بہادر خاتون ایس پی سوہائے عزیز سب سے پہلے چینی قونصلیٹ پہنچیں اور بلا خوف و خطر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا تھا۔