Friday, May 17, 2024

چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث اہم کردار راشد بلوچ گرفتار

چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث اہم کردار راشد بلوچ گرفتار
January 29, 2019
 کراچی (92 نیوز) چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث اہم کردار راشد بلوچ شارجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے تابڑ توڑ کارروئیاں کرتے ہوئے 7 انتہائی مطلوب ملزمان کو شکنجے میں لے لیا ۔ ملزمان میں کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد،چینی قونصلیٹ پر حملے کا سہولت کار،افغان خودکش بمبار اور ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز شامل ہیں۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا گرفتار ملزمان میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر رحمان عرف استاد جی بھی شامل ہے۔ دہشت گرد بم دھماکوں اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر افغان خودکش بمبار کر بھی گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور کارروائی  میں ایم کیوایم لندن کے 4 ٹارگٹ کلرزکو دھر لیا ۔ ایس ایس پی ناصر آفتاب کا کہنا تھا انٹیلی جنس معلومات پر چینی قونصل خانے پر حملے کے مرکزی سہولت کار کو شارجہ سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ایک اور کامیاب کارروائی میں ملیر ریلوے ٹریک اور صدر پارکنگ پلازہ پر دھماکے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بزدل دہشتگردوں نے کراچی میں  کلفٹن بلاک فور میں  چینی قونصل خانے  پرحملہ کیا تھا ۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو نشان عبرت بنا دیا تھا ۔