Thursday, March 28, 2024

چینی قونصل خانے پر حملہ،حساس اداروں نے 3سہولت کار گرفتار کرلئے

چینی قونصل خانے پر حملہ،حساس اداروں نے 3سہولت کار گرفتار کرلئے
November 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز)چینی قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، حساس اداروں نے 3سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کو مقامی سہولت کاروں نے مدد دی جبکہ بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیوں نے حملے کیلئے فنڈنگ کی، دہشت گردوں نے دو ماہ قبل چینی قونصل خانے کی ریکی کی۔ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کس کی ایما پر ہوا  ، معاملے کی گتھیاں سلجھنے لگیں،حساس ادارے نے واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کے تین سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے حملے کے لیے دہشت گردوں کی فنڈنگ بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیز نے کی جبکہ مقامی سہولت کاروں نے  دہشتگردوں کے لیے گاڑی کی خریداری اورچینی قونصلیٹ کی ریکی میں اہم کرادر ادا کیا  ۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب  نےمیڈیا کو  بتایا کہ دہشت گردوں  کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کرلی ہیں یہ بھی انکشاف کیا  کہ حملے استعمال ہونے والا بارود دیسی ساختہ نہیں تھا  ۔